شریف فیملی فوج سمیت کسی ادارے سے نہ ٹکرائے‘ سعودی عرب
شیئر کریں
اسلا م آباد(بیورورپورٹ) سابق وزیر اعظم نوازشریف بچائو سفارتی مہم کو پہلا دھچکا سعودی عرب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو دوٹوک پیغام بھجوایا ہے کہ شریف خاندان فوج سمیت دیگر اداروں سے ٹکرائو کی پالیسی سے گریز کریوزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی مدد کی درخواست بھی مسترد کر دی اور کہا کہ مناسب وقت پر سعودی عرب اپنا کردار ادا کرے گا انتہائی معتبر ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نوازشریف نے وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کو سعودی حکومت سے مدد کی درخواست کیلئے بھیجا،چونکہ شاہد خاقان عباسی کے سعودی حکمرانوں کے ساتھ پرانے روابط نہ تھے لہذا اپنے سمدھی اور وزیر خزانہ اسحق ڈار اور قریبی ساتھی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کو وزیراعظم کے ہمراہ معاملات طے کرنے کیلئے بھیجا ذرائع کے مطابق سعودی نائب فرمانروا محمد بن سلمان السعود اور سعودی ولی عہدنے سردمہری کا رویہ اختیار کیا اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پیغام بھجوایا کہ فوج سمیت دیگر اداروں سے ٹکرائو کی پالیسی سے اجتناب کیا جائے ملک کو درپیش چیلنجز اور بڑھتے ہوئے امریکی دبائو کے پیش نظر ملک کے اندر ٹکرائو کی پالیسی سے انحراف کیا جائے سعودی حکام کی جانب سے یقین دہانی بھی کرائی گئی کہ سعودی حکمران خاندان مناسب وقت انے پر شریف خاندان کیلئے اپنا کردار اد اکرے گا ذرائع نے مزید بتایا کہ سعودی حکمران یمن قطر اور ایران کے ساتھ معاملات میں نوازشریف طرف سے ساتھ دینے کے وعدے پورے نہ ہونے کی وجہ پہلے ہی نالا ں ہیں جبکہ سابق آرمی چیف جنرل ر راحیل شریف کے حوالے سے منفی پروپیگنڈ ہ بھی شریف خاندان کے ساتھ تعلقات میں خرابی کا سبب بنا جس کی بناپر سعودی حکمرانوںنے شریف خاندان کی مدد کرنے سے انکار کردیا۔