میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تر کیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان

تر کیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان

جرات ڈیسک
منگل, ۲۵ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق یہ دورہ اگست کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔ دورہ پاکستان میں ترکیہ صدر کے ہمراہ ایک وفد بھی پاکستان پہنچے گا، اس دورہ میں صدر اردوان کے ہمراہ ترکیہ کے وزیر خارجہ بھی ہوں گے، ترکیہ وزیر خارجہ وزارت خارجہ میں بلاول بھٹو سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ دورے میں ترک صدر کی وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات ہوگی۔ اس دورے میں باہمی و دفاعی تعاون کے فروغ پر مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے، وفد میں ترکیہ بحریہ کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوں گے۔ترک صدر اور ترک بحریہ حکام، پاک بحریہ میں شامل ہونے والے نئے بحری جہاز پی این ایس طارق کی لانچنگ بھی کریں گے، پی این ایس طارق کی لانچنگ کیلئے باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں