میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ویکسینیشن نہ کروانے والوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کرنے کی سفارش

ویکسینیشن نہ کروانے والوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کرنے کی سفارش

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۵ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

شہر قائد میں ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیل گیا، شہر کے بڑے نجی و سرکاری اسپتال بھر گئے۔سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، جس کے باعث اسپتالوں میں جگہ ختم ہونے لگی۔ سب سے کراچی میں صورتحال زیادہ خراب نظر آرہی ہے، جہاں کورونا کی شرح میں تشویشناک حد تک 21.5 ہوگئی، جس میں سے بھارتی قسم ڈیلٹا کی شرح 100 فیصد ہے۔بڑھتے کیسز کے پیش نظر کورونا کے لیے مختص اور شہر کے بڑے نجی و سرکاری اسپتالوں میں جگہ ختم ہونے لگی ہے۔سول اسپتال میں 44 آئی سی یو بیڈز میں سے 36 بھر گئے، جہاں اب صرف 8 آئی سی یو اور 55 ایچ ڈی یو بیڈز دستیاب ہیں۔ جناح اسپتال کے سورتی بلاک میں صرف 6 آئی سی یو بیڈ اور 8 ایچ ڈی یو بیڈ باقی ہیں۔لیاری جنرل اسپتال میں 43 میں سے صرف 2 بیڈز خالی ہیں، قطر اسپتال میں 19 میں سے 7 بیڈز دستیاب ہیں۔ ایس آئی یو ٹی میں مریضوں کے لیے جگہ ختم ہوگئی۔دوسری جانب سندھ حکومت نے این سی او سی سے کورونا ویکسی نیشن نہ کروانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا، جس میں موبائل فون سم کے بعد سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں