میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بجٹ سے نوازشریف اوراہم لیگی رہنما ناراض، ایوان میں حکومتی نشستیں خالی

بجٹ سے نوازشریف اوراہم لیگی رہنما ناراض، ایوان میں حکومتی نشستیں خالی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۵ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مطابق سابق وزیراعظم اور لیگی صدر نواز شریف آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام پر لگنے والے بھاری ٹیکسوں سے ناخوش ہیں۔لیگی ذرائع کے مطابق صدر ن لیگ موجودہ بجٹ میں سفید پوش اور کم آمدنی والے طبقات پر لگنے والے بھاری ٹیکسوں سے ناراض اور دل گرفتہ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی جانب سے بجٹ بحث اور منظوری کے عمل میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا گیا۔گزشتہ روز نواز شریف کی طرف سے بجٹ سیشن سے چھٹی کی درخواست قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھجوائی گئی تھی۔ جسے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے منظور کیا تھا تاہم بجٹ اجلاس میں عدم شرکت کے حوالے سے کوئی عذر پیش نہیں کیا گیا۔ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے موقع پر تمام لیگی ارکان کو اسلام آباد میں موجود رہنے اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن ایوان میں حکومتی نشستیں خالی نظر آئیں۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے رواں ماہ 12 جون کو آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ پیش کیا تھا جس کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن جاری ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں