میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہمیں قتل کرنے کا ہی ان کے پاس ایک آپشن ہے، رئوف حسن

ہمیں قتل کرنے کا ہی ان کے پاس ایک آپشن ہے، رئوف حسن

ویب ڈیسک
هفته, ۲۵ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رئوف حسن نے کہا ہے کہ اب ان کے پاس ایک آپشن ہے کہ ہمیں قتل کر دیں، ہمارے سیکریٹریٹ پر رات کو نقب لگائی گئی، جو دن کے اجالے میں کام نہیں کرسکتے وہ رات کے اندھیرے میں کرتے ہیں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے رئوف حسن نے کہا کہ اقوام متحدہ وفد کی موجودگی میں پارٹی سیکریٹریٹ پر چھاپا مارا گیا، عالمی وفد کی گاڑیوں کو چیک کیا اور نفرت کا اظہار کیا گیا، 2سال سے ریاستی جبر و ظلم سے نکل کر آئے ہیں۔رئوف حسن نے کہا کہ انہوں نے اپنا رویہ برقرار رکھا اور اس میں شدت بھی آتی رہی، فسطائی ریاست کے جو ہتھکنڈے تھے انہیں آزما کر دیکھ لیا، الیکشن میں پاکستان کے عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا۔انہوں نے کہا کہ مظالم کے باوجود پی ٹی آئی اور بانی چیئرمین زیادہ مقبول ہوئے ، تحریک انصاف مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے، گزشتہ شب کے غیر قانونی ایکشن کی مذمت کرتے ہیں ، رات کے واقعے کی ذمہ داری انہیں افراد پر ہے جو حکومت کے ذمہ دار ہیں۔ اس موقع پر لطیف کھوسہ نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کے دفتر کو سیل کر دیا گیا، 9 مئی کے بعد سے پنجاب کا دفتر سیل کیا ہو ا ہے ، 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی پنجاب کے دفتر کے مالک کو گرفتار کیا گیا۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ آپ عدلیہ پر چڑھائی کرنے والے کون ہوتے ہیں، پراکسی بن کر اس وقت عدلیہ پر حملے کیے جارہے ہیں، ججز کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ آپ نے عدلیہ کی تضحیک کی، ججز پر نازیبا جملے کہے ، ہم ججز کے ساتھ کھڑے ہیں، توہین عدالت والوں پر آرٹیکل 204 لگے گا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا موقف دنیا کو براہ راست دکھایا جائے ، رؤف حسن پر حملہ فسطائیت کی انتہا ہے ، ایسے حملوں سے پی ٹی آئی کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی، جب آپ سیاسی جماعتوں کے دفتر بند کرتے ہیں تو کالعدم جماعتوں کو موقع ملتا ہے ۔علاوہ ازیں علی محمد خان نے کہا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں بانی پی ٹی آئی کا نظریہ ایک بلڈنگ میں ہے ، کینسر سے لڑنے والی یاسمین راشد علاج کے لیے مشکل میں ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں