پی ٹی آئی شرپسندوں نے 9 مئی کو ریڈ لائن کراس کی،وزیر اعظم
شیئر کریں
وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے شرپسندوں نے 9 مئی کو ریڈ لائن کراس کی ،کسی شرپسند کیلئے کوئی معافی نہیں ،چاہئے کوئی بھی ہو،کسی گناہ گار کو چھورا نہیں جائے گا اور کسی بے گناہ کو سزا نہیں دی جائے گی،شہداء ہمارے ہیرو ہیں اور ان کی تکریم پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے شرپسندوں نے 9 مئی کو ریڈ لائن کراس کی ،کسی شرپسند کیلئے کوئی معافی نہیں ،چاہئے کوئی بھی ہو۔ وزیراعظم نے کاہکہ کسی گناہ گار کو چھورا نہیں جائے گا اور کسی بے گناہ کو سزا نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شہداء ہمارے ہیرو ہیں اور ان کی تکریم پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی، شہداء کے لواحقین کا ہرطرح سے خیال رکھا جائیگا ۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا شہداء نے پاکستان کی مٹی اور اس وطن کے دفاع کے لئے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔ انہوںنے کہاکہ ہم شہداء کو کبھی نہیں بھول سکتے ،یہ ہمارا اثاثہ اور قومی ہیروز ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ افواج پاکستان ،قانون نافذ کرنے والے ادارے، پولیس ،سیکورٹی ایجنسیز کے افسران اور جوانوں نے اس ملک کے لئے قربانیاں دیں ۔ انہوںنے کہاکہ 86 ہزار سے زائد قربانیوں کی وجہ سے ملک میں امن وا استحکام آیا جو کچھ 9 مئی کو ہوا وہ کبھی نہیں بھلایا جا سکتا ،یہ ہمیشہ ایک سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائیگا تحریک انصاف کے شرپسندوں اور ا سکے سربراہ عمران خان نے لوگوں کو منصوبہ بندی کے تحت مشتعل کیا منصوبہ بندی کا ماسٹر مائنڈ عمران خان خود کو بری الزمہ قرار نہیں دے سکتا۔وزیراعظم نے کہاکہ طے کر لیا ہے حملوں میں ملوث کوئی ملزم بچ نہیں سکے گا۔