میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ناجائز منافع خور و ذخیرہ اندوز سرگرم ، آکسیجن سلنڈر غائب ہونے لگے

ناجائز منافع خور و ذخیرہ اندوز سرگرم ، آکسیجن سلنڈر غائب ہونے لگے

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۵ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان میں کورونا کی تشویشناک صورتحال میں ناجائزہ منافع خور و ذخیرہ اندوز پھر سے سرگرم ہوگئے ہیں۔ نجی ٹیلی ویڑن چینل کی رپورٹ کے مطابق جہاں ایک طرف ملک میں کورونا کی تشویشناک صورتحال پر قابو پانے کے لیے حکومت خوب ہاتھ پائوں مار رہی ہے، اور ملک کے مختلف علاقوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کے لیے فوج تعینات کر دی گئی ہے اور مکمل لاک ڈائون نافذ کرنے پر غو کیا جا رہا ہے تو دوسری جانب ناجائز منافع خور و ذخیرہ اندوز بھی پھر سے سرگرم ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک میں آکسیجن سلنڈر غائب ہونے لگے ہیں۔ رپورٹ میں تایا گیا کہ درآمد شدہ سلنڈر کے کرائے میں 3 گنا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ سلنڈر کے کرایہ 700 ڈالر سے بڑھا کر 4 ہزار ڈالر کر دیا گیا ہے۔رپورٹ میں مزید انکشاف ہوا کہ چھوٹے سیلنڈر کی قیمت 11 ہزار روپے سے بڑھا کر 15 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ اسی طرح بڑے سیلنڈر کی قیمت 18 ہزار روپے سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔دوسی جانب وفاقی وزیرشبلی فراز نے کہاہے کہ ملک میں کورونا وبا شدت اختیار کر رہی ہے، ہم نہیں چاہتے کہ صورتحال بھارت جیسی ہو، ملک میں آکسیجن کی سپلائی پر نظر رکھی ہوئی ہے، وزیر صنعت اور آکسیجن سپلائر سے آج بھی رابطہ ہوا ہے، آکسیجن کے صنعتی استعمال کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے۔ابھی تک آکسیجن کی ڈیمانڈ اور سپلائی تسلی بخش ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ملکی معیشت لاک ڈائون اور اسپتالوں پر بوجھ کی متحمل نہیں ہوسکتی، ہمارا ہیلتھ کیئر سسٹم یہ بوجھ برداشت کرنے کے قابل نہیں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں