میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وبا پہلے سے زیادہ مہلک اورتیزی سے پھیل رہی ہے ،اسدعمر

وبا پہلے سے زیادہ مہلک اورتیزی سے پھیل رہی ہے ،اسدعمر

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۵ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے تشویش ناک مریضوں کی تعداد گزشتہ برس جون کی نسبت اب 30 فیصد زائد ہے۔صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت گورنر ہاوس کراچی میں اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی تیسری لہر اور ایس او پیز پر عمل درآمد سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بریفنگ دی۔اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر علی زیدی، سینیٹر سیف اللہ ابڑو و دیگر نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاو کی صورتِ حال تشویش ناک ہوتی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ وبا کی لہر پہلے سے زیادہ مہلک ہے اور یہ بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں ورنہ ہم لاک ڈاون پر مجبور ہوں گے۔اسد عمر نے کہا کہ کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کی ہیں۔وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی نے کہا کہ فی الحال چند مزید پابندیاں لگائی گئی ہیں، امید ہے کہ ان کے نتائج اچھے آئیں گے۔اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کو اعتماد میں لے کر فیصلے کر رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں