میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
راہول گاندھی کی نااہلی، کانگریس پارٹی کا قانونی جنگ لڑنے کا اعلان

راہول گاندھی کی نااہلی، کانگریس پارٹی کا قانونی جنگ لڑنے کا اعلان

جرات ڈیسک
هفته, ۲۵ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

ہندوستان میں کانگریس پارٹی نے راہول گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ کیے جانے کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ نئی دہلی میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے راہول گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکینیت کی منسوخی کو جمہوریت کا قتل قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ راہول گاندھی کو سچ بولنے کی سزا دی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مسٹر گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت ختم کیے جانے کے خلاف ہم قانونی جنگ لڑیں گے۔ کانگریس پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ راہول گاندھی نے سچ بولا اور ملک کے سماجی، اقتصادی اور سیاسی مسائل پر بے خوف ہو کر بات کی جس کو بقول ان کے حکومت برداشت نہیں کر سکی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسٹر راہول گاندھی نے ہمیشہ پارلیمنٹ کے اندر بھی اور پارلیمنٹ کے باہر بھی ہندوستان کے عوام کی بات کی ہے، اور عوام کے مفاد کی بات کی ہے۔ کانگریس ترجمان نے کہا کہ گاندھی کی اسی کی سزا دی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے جان بوجھ کر ، بار بار، سوچے سمجھے طریقے سے ہر جمہوری ادارے کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے۔کانگریس پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ موجودہ حکومت بولنے کی آزادی اور بولنے کے بعد کی آزادی، دونوں کو ختم کر رہی ہے۔ انھوں نے اسی کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ کانگریس پارٹی اور راہول گاندھی کی آواز دبائی نہیں جا سکتی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں