ملک میں صدارتی الیکشن 9 مارچ کو کرانے کا فیصلہ
ویب ڈیسک
اتوار, ۲۵ فروری ۲۰۲۴
شیئر کریں
ملک میں صدارتی الیکشن 9 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن 9 مارچ کو ہونے والے صدارتی الیکشن کے حوالے سے باقاعدہ شیڈول بھی جاری کرے گا۔خیال رہے کہ صدر عارف علوی کی 5سالہ آئینی مدت 8 ستمبر 2023 کو ختم ہو چکی ہے تاہم ملک میں نگران سیٹ اپ ہونے کی وجہ سے عارف علوی صدر پاکستان کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں اور آئین کے مطابق الیکشن ہونے کے ایک ماہ تک صدر اپنے عہدے پر فائز رہ سکتے ہیں۔