میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کرکٹ بورڈ میں قوانین کیخلاف ورزی سے 72 کروڑ کا نقصان

کرکٹ بورڈ میں قوانین کیخلاف ورزی سے 72 کروڑ کا نقصان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل معاہدے کی دھجیاں اڑا دیں۔ پی سی بی نے اضافی اخراجات فرنچائز سے وصول کرنے کے بجائے خود ادا کر دیے۔ قومی ادارے کو 72 کروڑ روپے کا نقصان ہو گیا ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور نجی فرنچائز کے معاہدے کے کلاز 6.2 کے تحت آمدن سے تمام ٹیکس، لائسنس فیس سمیت دیگر اخراجات منہا کرنے کے بعد اسپانسرشپ اور گیٹ رسیپٹ کی آمدن تقسیم ہوگی ، پی سی بی نے متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے 20 میچز کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رہائش اور سفر پر 17 کروڑ 80 لاکھ روپے خرچ کیے اس کے علاوہ اضافی پروڈکشن اخراجات کی مد میں 54 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ کیے ، پی ایس ایل 6 کے معاہدے کے تحت یہ تمام اخراجات فرنچائز کو ادا کرنے تھے لیکن بھاری رقم پی سی بی سے ادا کروائے گئی ، آڈٹ حکام کا کہنا ہے کہ اخراجات پی سی بی سے ادا کروا کے نجی ٹیمیں بنانے والی فرنچائز کو مالی طور پر رعایت دی گئی ، آڈٹ حکام نے 72 کروڑ 30 لاکھ روپے کی ادائیگی پر انکوائری کرنے کی سفارش کی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں