میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادارے لینڈ مافیا سے ملے ہوئے ہیں، کوئی کارروائی کو تیار نہیں،سندھ ہائی کورٹ

ادارے لینڈ مافیا سے ملے ہوئے ہیں، کوئی کارروائی کو تیار نہیں،سندھ ہائی کورٹ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۵ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

سندھ ہائیکورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیںکہ ادارے لینڈ مافیا سے ملے ہوئے ہیں، کوئی لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی کو تیار نہیں۔جمعرات کوسندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں اسکیم 33 میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر عدالت نے سرکاری وکیل پر غصے کا اظہار کیا۔جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے کہ آپ کے ادارے لینڈ مافیا سے ملے ہوئے ہیں۔ چیف سیکرٹری، ممبر بورڈ آف ریونیو کو عملدرآمد کا حکم دیا تھاکسی نے اپنی رپورٹ جمع کیوں نہیں کروائی؟ کوئی لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی کو تیار نہیں۔عدالت نے کہا کہ چیف سیکرٹری، ممبر بورڈ آف ریونیو کو ہر ماہ رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔ حکم دیا تھا کہ قیمتی سرکاری زمین واپس کی جائے۔عدالت نے 30 روز میں چیف سیکرٹری سندھ، ممبر بورڈ آف ریونیو سے وضاحت طلب کرلی اور آئندہ سماعت پر متعلقہ حکام کو عملدرآمد رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں