محبوبہ مفتی نے بھارتی اینکر کو کرارا جواب دے کر چپ کرادیا
ویب ڈیسک
پیر, ۲۵ فروری ۲۰۱۹
شیئر کریں
مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارتی اینکر کو کرارا جواب دے کر چپ کرادیا۔
ایک انٹرویو میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ آپ پاکستان کی سفارتی تنہائی کا دعویٰ کرتے ہیں ، امریکا، چین، روس، سعودی عرب سب پاکستان کے ساتھ ہیں۔
بھارتی اینکر نے جب طنز کیا کہ پاکستان کٹورا لے کر ہر جگہ جاتا ہے تو محبوبہ مفتی بولیں کہ سعودی ولی عہد نے جب بھارت میں سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کیے تو مودی جی بھی ہاتھ باندھے کھڑے تھے۔
پاک بھارت جنگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آپ کو کشمیر کشمیریوں کے بغیر چاہیے؟ عقل کی بات کریں، دونوں ملکوں میں کوئی جنگ نہیں ہوسکتی۔