میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملیر میں تیل چوری مافیا کو پولیس کی سرپرستی

ملیر میں تیل چوری مافیا کو پولیس کی سرپرستی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پارکو پائپ لائن سے آئل چوری کا سلسلہ تاحال بند نہیں ہوسکا ، ڈسٹرکٹ ملیر کے مختلف علاقوں سے پارکو پائپ لائن سے ڈیزل اور وائٹ آئل چوری کا سلسلہ جاری ہے ،کسٹم انٹیلی جنس کی پورٹ قاسم کی حدود میں کارروائی میں پانچ ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری ، تھانہ سکھن ، بن قاسم اور اسٹیل ٹاون کی حدود سے پارکو پائپ لائن سے کلپ لگا کر آئل چور مافیا ایک عرصے ڈیزل اور وائٹ آئل چوری کررہے ہیں، کسٹم انٹیلی جنس نے پارکو پائپ لائن سیکیورٹی عملے کے ساتھ ملکر کارروائی کرتے ہوئے نجی گودام سے پارکو پائپ لائن سے وائٹ آئل اور ڈیزل چوری کرنے والے5 ملزمان کو گرفتار کیا ہے ، ابتدائی معلومات کے مطابق ملزمان نے نجی گودام سے174 فٹ لمبی سرنگ کھود کر پارکو پائپ لائن سے کلپ لگایا ہوا تھا ، کسٹم انٹیلی جنس کی ٹیم نے جائے وقوعہ سے65 ہزار لیٹر سے زائد ڈیزل اور وائٹ آئل بھی نجی گودام سے برآمد کیا ہے ، ایس ایس پی ملیر طارق الہی مستوئی کے آنے کے بعد سے پارکو پائپ لائن سے کلپ لگا کر ڈیزل اور وائٹ آئل چوری کرنے کی وارداتوں میں اضافہ سامنے آیا ہے ، ذرائع کے مطابق پارکو پائپ لائن سے آئل چوری کرنے کا سلسلہ سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار کے دور میں شروع ہوا تھا ، جس کے بعد سے تاحال آئل چوری کیا جارہا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں