زمان پارک میں عمران خان کی سکیورٹی میں کمی بیشی پر غور
جرات ڈیسک
بدھ, ۲۵ جنوری ۲۰۲۳
شیئر کریں
پنجاب اور لاہور پولیس کی نئی قیادت نے زمان پارک کی سکیورٹی میں کمی پر غور شروع کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے دوران زمان پارک میں سابق وزیراعظم عمران خان کی سکیورٹی پر 6 سو سے زائد پولیس اہلکار تعینات رہے۔ چودھری پرویز الہٰی کے دور میں اپوزیشن نے زمان پارک میں حد سے زیادہ سکیورٹی لگانے پر اعتراض بھی کیا تھا۔ پنجاب میں محسن نقوی کے نگراں وزیراعلیٰ بنتے ہی پولیس اور انتظامیہ میں نئی تعیناتیوں کے بعد زمان پارک میں سابق وزیراعظم عمران خان کی سکیورٹی اور تعینات نفری کا ازسر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔