میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ ہائی کورٹ،کوآپریٹیو سوسائٹیزکا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کی درخواست

سندھ ہائی کورٹ،کوآپریٹیو سوسائٹیزکا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کی درخواست

Author One
منگل, ۲۴ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی:سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے کوآپریٹیو ہائوسنگ سوسائٹیزکا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کی درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار عدالت کو مطمئن نہ کر سکے،جس پردرخواست مسترد کردی گئی۔

منگل کوسندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچ نے کوآپریٹیو ہائوسنگ سوسائٹیز کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے وکیل درخواست سے استفسار کیا کہ بتائیں درخواست میں کیا استدعا کی گئی ہے۔

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ پنجاب کی طرح سندھ کی ہاسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جائے، ورنہ جعلسازی ہوتی ہے۔ عدالتی نے استفسار کیا کہ آپ اس میں کیا ہیں۔ درخواستگزار نے کہا کہ میں ایک عام شہری ہوں۔

درخواست گزار عدالت کو مطمئن نہ کر سکے۔ عدالت نےد درخواست مستر کردی۔ جسٹس آغا فیصل نے ریمارکس دیئے کہ ہمارے پاس اور بھی کیسز ہیں، اگر آئندہ درخواست دائر کی تو ہم جرمانہ عائد کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں