میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئی ایم ایف نے حکومت کوعالمی کٹھ پتلی بنادیا،بلاول بھٹو

آئی ایم ایف نے حکومت کوعالمی کٹھ پتلی بنادیا،بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۰ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں سالانہ اضافے کے بعد فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں بجلی مزید مہنگی کرنا عوام کا معاشی قتل ہے، نومبر کے بلوں سے بجلی کی قیمتوں میں سالانہ اضافہ کرکے عوام کی جیبوں پر پہلے ہی اربوں روپوں سے زائد کا ڈاکہ مارا گیا، آئی ایم ایف کے اشاروں پر بجلی مہنگی کرکے عمران خان مقامی سے ایک عالمی کٹھ پتلی کا روپ دھار چکے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے ہم نے پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کے خلاف آواز بلند کی، سوال ہے کہاں گئے معاشی ترقی کے وہ بڑے بڑے دعوے؟ ،عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلنے والے عمران خان قوم کے مجرم ہیں ہم انہیں معاف نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی 10 دسمبر کو مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرے گی، مہنگائی کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی کے احتجاج کا تسلسل اب موجودہ حکومت کے خاتمے تک جائے گا۔علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب اور لاہور کے عہدیداروں نے ملاقات کی ۔ بلاول ہائوس لاہور میں ہونے والی ملاقات میں سیدحسن مرتضی ،اسلم گل،علی بدر،جہانزیب بدر،فرخ بصیر،سید مظفر شاہ،نسیم صابر،ذیشان شامی ،احسن ر ضوی ،حماد شاہ اوروسیم صادق سمیت دیگر شامل تھے ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ این اے 133کے ضمنی الیکشن میں شاندار کارکردگی دکھانے پرکارکن تعریف کے مستحق ہیں،ہر مقابلے میں ا نشا اللہ جیت کے لئے اتریں گے۔پیپلز پارٹی کو پنجاب میں وارڈ کی سطح پر منظم کریں گے،مہنگائی مکا مارچ کو خود مانیٹر کروں گا ،ضمنی الیکشن میں شاندار کارکردگی دکھانے والوں سے بھی ملوں گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں