میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سکھر میں 203ترقیاتی منصوبوں پر 10فیصدکام ہوسکا

سکھر میں 203ترقیاتی منصوبوں پر 10فیصدکام ہوسکا

ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

سکھر میں سندھ کے 32 محکموں کے 203ترقیاتی منصوبوں پر ساڑھے پانچ ماہ میں صرف دس فیصدکام کروائے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔203 ترقیاتی منصوبوں پر 52 ارب 86 کروڑ روپے اخراجات کا تخمینہ تھا۔ گزشتہ مالی سال سے 36 ارب 31کروڑ روپے رواں مالی سال میں منتقل کیے گئے ۔ رواں مالی سال کے دوران 13 ارب تین کروڑ روپے مختص کیے گئے جس میں سے 7 ارب اننچاس کروڑ روپے جاری کیے گئے ۔ ان میں سے بھی ساڑھے پانچ ماہ میں پانچ ارب چھبیس کروڑ روپے ہی خرچ کیے جا سکے ہیں اور کام صرف دس فیصد ہوا ہے ۔ اندازہ ہے کہ باقی ساڑھے چھ ماہ میں مزید دس ارب روپے سے بھی کم خرچ ہوں گے ۔ سست روی کے سبب ترقیاتی رقم بیس فیصد بھی خرچ نہیں ہوسکے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں