میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مزید ادارے ، وزارتیں ختم

مزید ادارے ، وزارتیں ختم

ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

حکومت نے رائٹ سائزنگ کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد کا فیصلہ کرلیا اور حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی نے مزید کچھ وزارتیں اور ادارے ختم یا انہیں دیگر محکموں میں ضم کرکے مزید ہزاروں اسامیاں بند کرنے کی سفارشات تیار کر لیں۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی نے وزارتیں اور ادارے ختم اور ضم کرکے مزید ہزاروں اسامیاں بند کرنے کی سفارشات تیار کر لی ہیں جنہیں کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی، کمیٹی نے 5 وزارتوں کے درجنوں ادارے ختم کرنے ، ،پرائیوٹائز کرنے کی بھی تجاویز دی ہیں۔سفارشات کے تحت افسروں، ماتحت ملازمین کی شرح میں 50 فیصد تک کمی کی سفارش کی گئی ہے ۔واضح رہے کہ ستمبر میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ حکومت نے 6 وزارتیں ختم اور 2 ضم کرنے اور سرکاری اداروں میں اصلاحات لانے پر عملد درآمد شروع کر دیا ہے جب کہ وزارتوں میں خالی ڈیڑھ لاکھ اسامیاں ختم کی جا رہی ہیں۔یاد رہے کہ 16 اگست کو وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کمیٹی کی سفارشات پر انتظامی اخراجات کو کم کرنے اور ریاستی مشینری کو ہموار کرنے کی غرض سے وفاقی حکومت نے 5 وزارتوں کے 28 محکموں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔کمیٹی کی جانب سے وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی تھی، جہاں 5 وزارتوں میں اصلاحات سے متعلق بتایا گیا، جن میں کشمیر افیئرز اور گلگت بلتستان، اسٹیٹس اینڈ فرنٹیئر ریجنز، انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن، انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن اینڈ نیشنل ہیلتھ سروسز شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں