میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چوہدری برادران کی درخواستیں'ڈی جی نیب لاہور26نومبر کو ہائی کورٹ طلب

چوہدری برادران کی درخواستیں'ڈی جی نیب لاہور26نومبر کو ہائی کورٹ طلب

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۸ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی کی چیئرمین نیب کے اختیارات اور نیب انکوائریز کے خلاف درخواستوں پر 26 نومبر کو ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کو طلب کر لیا۔ بدھ کو لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے چوہدری برادران کی درخواستوں پر سماعت کی۔ جسٹس صداقت علی خان نے استفسار کیا کہ ڈی جی نیب لاہور عدالت کو بتائیں کہ 20 سال سے کیوں انکوائری پینڈنگ ہیں ۔نیب کے وکیل نے عدالت میں بیان دیا کہ نیب نے چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔نیب کے وکیل نے کہا کہ چوہدری برادران کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انویسٹی گیشن حتمی مراحل میں ہے ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزاروں کے خلاف کب سے انکوائریز زیرِ التوا ہیں؟نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 20 سال سے چوہدری برادران کے خلاف کیسز چل رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں