میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان میں نیا کورونا ویریئنٹ آنے کا پھر خطرہ

پاکستان میں نیا کورونا ویریئنٹ آنے کا پھر خطرہ

جرات ڈیسک
هفته, ۲۴ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

چین سے ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے حکام کے مطابق چین میں لاک ڈاؤن کھلنے اور فری ٹریولنگ سے پاکستان میں کورونا کے ویریئنٹ آنے کا خطرہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کورونا کے کسی بھی نئے ویریئنٹ کو کنٹرول کرنے کے لیے مکمل تیار ہے۔ حکام کے مطابق ماضی میں بھی کورونا کے نئے ویرینئٹ آئے جنہیں بروقت کنٹرول کیا۔ این سی او سی حکام کے مطابق پاکستان میں انسداد کورونا ویکسین لگنے کے باعث خطرہ کم ہے۔ حکام کا بتانا ہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسین کی اہل 90 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن مکمل ہے اور 95 فیصد آبادی کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگ چکی ہے۔ واضح رہے کہ چین میں کورونا کے نئے ویریئنٹ کے کیسز میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں