میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سردی امتحان بن گئی، گیس بحران سنگین ہو گیا

سردی امتحان بن گئی، گیس بحران سنگین ہو گیا

ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

سردی امتحان بن گئی ہے ، گیس کا بحران اور بھی سنگین ہو گیا ہے ، سی این جی کی طویل چھٹی ختم ہونے میں نہیں آ رہی، سندھ کے لیے گیس لوڈ شیڈنگ کا شیڈول ایک بار پھر تبدیل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سردی کے آغاز کے ساتھ ہی شروع ہونے والا گیس بحران شدید ہو گیا ہے ، کراچی میں چولھے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں، خواتین کو کھانا پکانا بھی دشوار ہو گیا۔سی این جی اسٹیشنز کھلنے کا شیڈول ایک بار پھر شیڈول تبدیل کر دیا گیا ۔مسلسل چوتھے دن ایندھن کی قلت کی وجہ سے شہری سخت اذیت سے دوچار ہیں۔دوسری طرف آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے از خود سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا اعلان کر دیا ہے ، ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ اسٹیشنزبند رکھنے کا فیصلہ تسلیم نہیں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سندھ سمیت کراچی میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی ابھی تک معطل ہے ، سڑکوں سے ٹرانسپورٹ غائب ہے ، شہری اذیت سے دوچار ہو گئے ہیں، سندھ اور پنجاب میں صنعتوں کا پہیہ بھی جام ہو گیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں