میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ ، ریحان الائچی کے متبادل پٹہ سسٹم کے مہرے بے نقاب

سندھ بلڈنگ ، ریحان الائچی کے متبادل پٹہ سسٹم کے مہرے بے نقاب

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(نمائندہ جرأت)سندھ بلڈنگ کے متبادل پٹہ سسٹم کے مختلف ہرکارے اور مہرے بے نقاب ہوتے جارہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ضلع وسطی کے علاقے لیاقت آباد میں ان دنوں ریحان مقیم کے چرچے ہیں۔ ڈی جی ایس بی سی اے اسحق کھوڑو کی مکمل سرپرستی میں کارگزار ریحان الائچی ان دنوں کراچی کے مختلف علاقوں میں نت نئے مسائل پیدا کرتے ہوئے ایسے افراد کی ایک ٹیم تیار کررہے ہیں جنہیںہر ناجائز کام کے تحفظ کی مکمل ضمانت حاصل ہے۔ یہ ٹیم جو صرف کھنکتے سکوں کی آواز سنتی ہے، اس سے بالکل بے خبر ہے کہ چھوٹے علاقوں اور ناکافی وسائل کی گلیوں میںبڑی بڑی عمارتیں کیسے شہر کے انفرااسٹرکچر پر بوجھ بنتی ہیں۔ محض فی عمارت لین دین کے معمولی ہدف کے لیے شہر کو تباہ کرنے کی یہ روش انتہائی خطرناک مضمرات کی حامل ہے۔ اطلاعات کے مطابق لیاقت آباد 8 نمبر میں زیرتعمیر بلند وبالا عمارتیں مسلسل عوامی مسائل میں اضافہ کررہی ہیں۔ یہ عمارتیں بغیر نقشے اور منظوری کے رہائشی علاقوں میںکمرشل پورشن یونٹ کی صورت میں بنائی جارہی ہیں۔ جس سے ایک طرف ملکی ریونیو کا نقصان ہو رہا ہے تو دوسری طرف پارکنگ ، سیوریج اور گیس کے مسائل میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ چھوٹے علاقوں پر کمرشل عمارتوں کا بوجھ لادنے سے پیدا ہونے والے انفراسٹرکچر کے مسائل حکومتوں کے خلاف شدید نفرت کا باعث بھی بنتے ہیں۔ مگر ایس بی سی اے کا کرپٹ عملہ محض اپنے روزانہ کے لین دین کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے کسی جواب دہی کے بغیر شہر بھر میں عمارتوں کے جنگل کو کھڑا کرنے کا باعث بن رہا ہے۔ ڈی جی اسحق کھوڑو تمام حالا ت کا مکمل علم رکھتے ہوئے ریحان الائچی کی مکمل سرپرستی کررہے ہیں، جبکہ ریحان الائچی مختلف علاقوں میں مختلف کرداروں کو اُبھار کر اُن سے مختلف معاملات طے کرنے میں لگے ہیں۔ یہی کچھ ضلع وسطی لیاقت آباد میں دیکھنے میں آرہا ہے جہاںریحان مقیم ریحان الائچی کی سرپرستی میں مختلف عمارتیں تعمیر کرانے کے حوالے سے بدنام ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ریحان مقیم نے بلند عمارتوں کی تعمیر میں یہاں پہلے سے موجود دیگر بلڈرز پر بھی سبقت حاصل کر لی ہے۔ ریحان مقیم کی یہاں تعمیر کردہ عمارتیں سات منزلوں سے بھی تجاوز کرگئی ہیں۔تمام بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر کھڑی ان عمارتوں کے خلاف ریحان الائچی کا ڈیمالیشن محکمہ پراسرار خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔ اطلاعات کے مطابق لیاقت آباد نمبر 8 کے پلاٹ نمبر 8/345،پلاٹ نمبر8/347، پلاٹ نمبر8/221، پلاٹ نمبر 8/381.82پر ہونے والی تعمیرات ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اسحاق کھوڑو کے اعتبار کو مجروح کرتے ہوئے ریحان الائچی کے کھیل کو بے نقاب کر رہی ہیں۔ اس پوری صورت حال پر صرف ڈی جی ایس بی سی اسحق کھوڑو ہی نہیں بلکہ مفادات کے ٹکراؤ کے اُصول کے خلاف بنائے گئے بلڈر نگراں وزیربلدیات مبین جمانی بھی چپ سادھے ہوئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں