سیاست کیلئے جھوٹ نہیں بولتا،عوام کی خوشحالی کا خواب لے کرآرہے ہیں ،نوازشریف
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ نومبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ سیاست کیلئے جھوٹ نہیں بولتا، ہم عوام کی خوشحالی کا خواب لے کرپھر آرہے ہیں۔مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے مری میں پارٹی تنظیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے بھائیوں سے بہت پرانا رشتہ ہے، یہ میرا دوسرا گھر ہے، اور میرا یہاں سے رشتہ بہت مضبوط ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے باربار نکالاگیا، جناب ایسیملک نہیں چلتا اس طرح تو ایک گھر نہیں چلتا،ملک کیسے چلے گا؟ ہم نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا اس لئے یہ حال ہے، تین مرتبہ وزیراعظم بن چکا ہوں عہدے کا لالچ نہیں، ہمارے بعد کی حکومت نے سب کچھ تباہ کردیا۔میاں نوازشریف نے کہا کہ سیاست کیلئے جھوٹ نہیں بولتا ، لوگوں کو دھوکا دے کر ووٹ لوں اور کچھ نہ کروں ، تو مجھ سے بڑا ظالم کوئی نہیں ہوگا، ہمارے دور کے بعد آنیوالی حکومت نے کلچر کو تباہ کردیا۔