میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اینکر پرسن ارشد شریف کو کینیا میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا

اینکر پرسن ارشد شریف کو کینیا میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا

جرات ڈیسک
پیر, ۲۴ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

معروف صحافی و سینئرر اینکر پرسن ارشد شریف کو کینیا میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ معروف صحافی و سینئر اینکر پرسن ارشد شریف کے اہلِ خانہ نے تصدیق کی ہے کہ ارشد شریف کو کینیا میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ میں نے اپنا دوست، شوہر اور پسندیدہ صحافی کھو دیا، پولیس نے بتایا ہے کہ ارشد شریف کو کینیا میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ انہوں نے ٹویٹ میں اپیل کی ہے کہ ہماری پرائیویسی کا احترام کریں اور بریکنگ نیوز کے نام پر برائے مہربانی ہماری فیملی کی تصویریں، ذاتی تفصیلات اور ارشد شریف کی ہسپتال میں لی جانے والی آخری تصاویر شیئر نہ کریں۔ دونوں ممالک کے حکام نے تاحال ارشد شریف کی موت اور اسباب کی تصدیق نہیں کی ہے، چند پاکستانی میڈیا ہاؤسز نے پہلے اطلاع دی تھی کہ ارشد شریف کو گولی مار کر قتل کیا گیا لیکن بعد میں کہا گیا کہ ان کی موت ایک حادثے میں ہوئی تاہم اب ارشد شریف کی اہلیہ کی جانب سے بھی ارشد شریف کو کینیا میں گولی مار کر قتل کیے جانے کا دعویٰ سامنے آ چکا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں