وزیراعظم سعودی عرب سے واپسی پرعوام کیلئے خصوصی پیکج کااعلان کرینگے، فرخ حبیب
شیئر کریں
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ سیاسی بیروزگاروں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے، لوٹ مار کی اور بیرون ملک جائیدادیں بنائیں، احتجاج صرف ٹوپی ڈرامہ ہے اگر انہوں نے عوام کے لیے کچھ کیا ہوتاتو عوام مسترد نہ کرتے، وزیر اعظم عمران خان کو عوام کی تکالیف کا احساس ہے وہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے کوشاں ہیں ۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے دورے سے دوطرفہ تعلقات پر دوررس اثرات مرتب ہونگے، مہنگائی عالمی مسئلہ ہے کوشش کررہے ہیں کہ کم سے کم اثرات عوام تک منتقل ہو ،مہنگائی کے ساتھ عالمی سطح پر اشیاء کی ترسیل متاثر ہوئی ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ محدود وسائل والے طبقے کے لیے خصوصی مراعات دی جائیں گی پنجاب بھر میں 10 لاکھ تک مفت علاج کی سہولت فراہم کرنے جا رہے ہیں خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں زراعت پر توجہ دے رہے ہیں ملک بہت جلد خوراک میں خود کفیل ہوگا۔وزیراعظم تین روزہ دورے پر سعودی عرب گئے ہیں جہاں پر وہ ماحولیات کے حوالے سے کانفرنس میں شرکت کریں گے، شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے وزیراعظم کو خصوصی طور پر دعوت دی گئی ہے۔وزیراعظم کے دورے سے سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔سیاسی بیروزگاروں نے بلاوجہ احتجاج شروع کر رکھا ہے ۔وزیراعظم کو عوامی مشکلات کا بھر پور احساس ہے۔کورونا کے باعث عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے عالمی سطح پر پٹرول کی قیمتوں میں سو فیصد اضافہ ہوا جبکہ ہم نے صرف 35 فیصد اضافہ کیا ۔وزیراعظم سعودی عرب کے دورے سے واپسی پر عوام کے لیے ایک پیکیج کا اعلان کریں گے۔غریب طبقے کے لیے ہم فوڈ سپورٹ پروگرام لا رہے ہیں 31 دسمبر سے پنجاب کے تمام اضلاع کے لوگوں کو ہیلتھ کارڈ کا اجراء کیا جا رہا ہے پاکستان پہلی بار خوراک کے حوالے سے سرپلس ملک بننے جا رہا ہے۔یہ وہ اقدامات ہیں جو پچھلے تیس سالوں میں نہیں کیے گئے برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے احتجاج کرنے والا وہ ٹولہ ہے جسے لوٹ مار کی وجہ سے عوام نے اقتدار سے باہر کیا۔وزیراعظم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔