سول ہسپتال حیدرآباد ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا احتجاج کا اعلان
شیئر کریں
سول ہسپتال کے شعبہ کارڈیالاجی کا ہیڈ وائے ڈے اے کے عہدیدار سے الجھ پڑا، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا احتجاج کا اعلان، ایمرجنسی میں پہنچا تو ڈاکٹر غفار میمن نے ایکو کرنے سے انکار کردیا، ڈاکٹر فیضان، کوئی بدتمیزی نہیں کی، ڈاکٹر غفار میمن، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن حیدرآباد کا عہدیدار ڈاکٹر فیضان میمن دل میں تکلیف کے باعث سول ہسپتال کے شعبہ کارڈیولاجی پہنچا جہاں پر مبینہ طور پر شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر غفار میمن نے کنسلٹنٹ کے کہنے کے باوجود دوبارہ ایکو نہیں کیا، ڈاکٹر فیضان میمن نے روزنامہ جرأت کو بتایا کہ شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر غفار میمن نے اس سے بدتمیزی کرتے ہوئے ایکو کرنے سے انکار کیا، ڈاکٹر غفار میمن کا اسٹاف اور مریضوں سے رویہ خراب ہے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن شعبے کے سربراہ کے خلاف احتجاج سمیت ہر آئینی و قانونی فورم اختیار کریگی، ڈان فیضان نے کہا کہ شعبے کے سربراہ کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔ ڈاکٹرز کے ساتھ یہ رویہ ہے تو عام لوگوں کے ساتھ کیا ہوگا، دوسری جانب رابطہ کرنے پر شعبہ کارڈیولاجی کے سربراہ ڈاکٹر غفار میمن نے روزنامہ جرأت کو بتایا کہ انہوں نے کوئی بدتمیزی نہیں کی، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن احتجاج کرتی ہے تو کرے، انہوں نے 21 سال سروس میں کبھی کسی سے غلط انداز میں بات نہیں کی۔