میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نوازشریف15جنوری تک پاکستان کی جیل میں ہوں گے، وزیر اطلاعات

نوازشریف15جنوری تک پاکستان کی جیل میں ہوں گے، وزیر اطلاعات

ویب ڈیسک
هفته, ۲۴ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ 15جنوری تک سابق وزیر اعظم نوازشریف جیل میں ہونگے،وزیراعظم عمران خان کرپٹ ٹولے کے احتساب کیلئے پرعزم ہیں،ان کو نہیں چھوڑینگے،لوٹا گیا پیسہ بھی وصول کرینگے،کراچی واقعہ کے حوالے سے مریم نواز اور سندھ حکومت کے بیانات متضاد ہیں،شاہی خاندان خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے،یہ لوگ بھول گئے انہوں نے اپنے دور میں ماڈل ٹاؤن واقع میں خواتین کیساتھ کیا سلوک کیا؟ان لوگوں کی جانب سے محترمہ بے نظیر بھٹو کی کردار کشی سے سب واقف ہیں،یہ آپس میں جو ایک دوسرے کے ساتھ کھیل رہے ہیں اس سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں۔جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ گزشتہ روز رات کو ہر چینل فوٹیج دکھائی گئی، کسی میڈیا ہاوس نے نہیں دکھایا کہ کہیں پر دروازہ ٹوٹا کہیں پر کھینچا تانی ہوئی، کیپٹن صفدر بڑے پروٹوک میں گاڑی میں بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مریم نواز اضطراب میں لگ رہی ہیں، مریم نواز نے آج متضاد باتیں کیں۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ ورز مریم نواز کے درباریوں نے چادر اور چار دیواری کا ذکر کیا، یہ بھول گئے کہ اپنے دور میں چادر اور چار دیواری کا کتنا تحفظ کیا۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ یہ بھول گئے کہ ماڈل ٹاون میں کس طرح حاملہ عورتوں کو مارا، بے نظیر بھٹو کی ہیلی کاپٹر سے تصویریں پھینکتے ہوئے چاردر اور چار دیراری کا خیال نہیں آیا۔ انہوں نے کہاکہ متضاد باتوں سے تو یہ لگتا ہے بلاول نے اپنی والدہ کا بدلہ ان سے لے لیا ہے، انہوں نے اپنی موروثی آمریت کا منصب سنبھال لیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کیا مریم وہ نہیں ہے جن کے والد کو سپریم کورٹ جھوٹا قرار دے چکی ہے، کیا کیلبری کوئین کا لقب لوگ بھول گئے ہیں، مجھ سے میرا چھوٹا بیٹا پوچھتا ہے بابا یہ تو جھوٹے ہیں،آپ ان کو جواب کیوں دیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کیا یہ وہ خاتون نہیں ہیں جنہوں نے کہا تھا باہر تو کیا یہاں بھی کوئی اثاثے نہیں ہیں، جھوٹ ان کی گھٹی میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ احسن اقبال، شہباز شریف، خواجہ آصف، رانا ثنا اللہ سب نیب زدہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بات یہ جمہوریت کی کرتے ہیں جب اقتدار میں تھے جب جمہوریت کو پامال لیا، اب کہہ رہے ہیں ووٹ کو عزت دو خود یہ نوٹ کو عزت دیتے رہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں