میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کو دباؤ میں لانے کی نئی حکمت عملی

حکومت کو دباؤ میں لانے کی نئی حکمت عملی

ویب ڈیسک
هفته, ۲۴ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

اپوزیشن نے قومی اسمبلی کی کارروائی کو بے مقصد قراردیتے ہوئے حصہ نہ بننے کا اعلان کردیا، حکومت کو دباؤ میں لانے کی نئی حکمت عملی اختیار کر لی گئی ہے جب کہ حکو مت قومی اسمبلی کا اجلاس چلانے میں نا کا م ہو گئی۔پی پی پی رہنما سیدنوید قمرنے واضح کردیا ہے کہ اسمبلی کو درست انداز میں نہیں چلایا جارہا ہے جبکہ مسلم لیگ(ن) کے فیاض الدین نے قراردیا ہے کہ حکومت کی طرف سے پارلیمان کی عزت کو تار تار کردیا گیا ہے ایوان سے اپوزیشن واک آؤٹ کرگئی۔اسپیکر کو اجلاس ملتوی کر نا پڑ گیا ہے۔ پا رلیمنٹ ہا وس میں جمعہ کی صبح سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس تلا وت کلام پا ک، ترجمعہ نعت رسول ﷺمقبول اور قومی ترانہ کے بعد شروع ہوا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اجلاس کی کار روائی16 نکا تی جاری کیا گیا تھا۔ ایجنڈے کے مطابق کا رروائی کا آغاز کر تے ہو ے وقفہ سوالا ت شروع ہی کر نے لگے تھے کہ اپو زیشن کی جا نب سے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوید قمر نے کہاکہ ایوان عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کر رہا ہے۔ویسے بھی جیسے ایوان کوچلایاجارہا ہے کارروائی کا حصہ نہیں بن سکتے۔حکومت کی جا نب سے جواب دیتے ہو ے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ اپوزیشن جس انداز سے ایوان میں احتجاج کر رہی ہے اور سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا وہ بھی کوئی پارلیمانی انداز نہیں ہے۔ سپیکر کی جانب سے جو بھی اجلاس بلایا جاتا ہے تو اس میں بھی اپوزیشن شرکت نہیں کررہی ہے۔انہو ں نے قومی سلامتی کمیٹی اور ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کا بھی بائیکاٹ کر رکھا ہے۔اپوزیشن کا یہ رویہ غیر جمہوری اور غیر پارلیمانی ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنماسید نوید قمر نے کہاکہ ہم عوامی مسائل اٹھانا چا رہے ہیں مگربولنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ اس غیر جمہوری سوچ،رویہ اور صورتحال پر ہم احتجاج کر تے ہو ئے ایوان سے واک آوٹ کر تے ہیں۔ اس کے بعد ایوان سے اپوزیشن کے اراکین واک آوٹ کر کے ایوان سے با ہر چلے گئے۔ جس کے بعد حکومت قومی اسمبلی کے ایوان میں مطلو بہ 86 ارکان کی تعداد کی حا ضر ی رکھنے میں ناکا م دکھا ئی دی مسلم لیگ (ن) کے رکن فیاض الدین نے ایوان میں رہتے ہو ئے کو رم کی نشاندہی کر دی۔ قواعد کے مطابق اسپیکر اسد قیصر نے ایوان میں موجو د اراکین کی گنتی کر وانے کا حکم دے دیا۔گنتی کر وانے کے بعد کو رم نہ ہونے کے اعلان کے بعد قومی اسمبلی کااجلاس پیرشام 5 بجے تک ملتوی کردی۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن فیاض الدین نے پارلیمانی امور کے مشیر کی اپوزیشن کی پر الزام تراشی کے جواب میں کہا کہ کس پارلیمان کی بات کر رہے ہو جس کی عزت کو تارتار کردیا گیا ہو۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں