میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وہ پانچ چیزیں جنہیں گوگل پر سرچ کرنے سے گریز کرنا چاہیے

وہ پانچ چیزیں جنہیں گوگل پر سرچ کرنے سے گریز کرنا چاہیے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۴ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

انٹرنیٹ کی دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن گوگل کسی بھی چیز کی معلومات تک رسائی کا بہترین ذریعہ ہے تاہم بعض اوقات ایسا کرنا آپ کے لیے نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق گوگل صارفین ان پانچ چیزوں کو سرچ کرنے سے اجتناب کریں۔
بیماری کی علامات
اگر آپ کو کوئی بیماری لاحق ہے یا ایسی علامات محسوس کریں جس سے آپ کو بیماری کا خدشہ ہو توانہیں گوگل کرنے کے بجائے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔گوگل پر موجود بے تحاشا معلومات کوئی مدد تو نہیں کر سکے گی تاہم آپ مزید پریشان ہو سکتے ہیں۔
بم بنانے کی ترکیب
ہمیشہ یہ بات یاد رکھیں کہ جرائم، منشیات، بم یا کسی قسم کا ہتھیار بنانے سے متعلق گوگل پر معلومات تک رسائی آپ کو ناگہانی مشکلات میں ڈال سکتی ہے۔سیکیورٹی ایجنسیاں اس طرح کی سرچز کی تلاش میں رہتی ہیں اور آپ کے کمپیوٹر کا آئی پی ان کے ڈیٹا بیس میں آ سکتا ہے جس سے آپ نا چاہتے ہوئے بھی مشکل میں پھنس سکتے ہیں۔
کینسر
دنیا میں مختلف نوعیت کی بیماریاں پائی جاتی ہیں جن میں سے بعض کی علامات معمول کی بیماریوں جیسے کھانسی، زکام جیسی محسوس ہوسکتی ہیں۔بعض لوگوں کو کمزوری محسوس ہو، یا چکر آ رہے ہوں تو بہتر یہ ہے کہ وہ کسی معالج کو دکھائیں کیونکہ اگر یہ علامات گوگل کریں گے تو ان علامات کے لحاظ سے گوگل آپ کو کینسر جیسی موضی بیماری کی بھی تشخیص کر سکتا ہے۔
خطرناک جانور
دنیا بھر میں کئی خطرناک جانور پائے جاتے ہیں اور ہو سکتا ہے کہ ان میں سے چند آپ کے خطے میں بھی موجود ہوں۔کوشش کریں کہ ان جانوروں سے متعلق گوگل کی مدد نہ لیں کیونکہ ان کے خوف سے آپ سفر کرنے سے ڈریں گے اور آپ کے معمول کے کام متاثر ہوں گے۔
اپنا نام
گوگل پر اپنا نام ڈھونڈنے سے بھی گریز کریں، کیونکہ اگر آپ اپنا نام گوگل کریں گے تو اس کے ڈیٹا بیس میں موجود آپ کی پرانی تصاویر اور معلومات سامنے آ جائیں گی جو ہو سکتا ہے کہ آپ کے لیے زیادہ خوش گوار ثابت نہ ہو۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں