میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فوج حکومت کی تمام پالیسیوں کی حمایت کرتی ہے ، وزیراعظم

فوج حکومت کی تمام پالیسیوں کی حمایت کرتی ہے ، وزیراعظم

ویب ڈیسک
جمعه, ۴ ستمبر ۲۰۲۰

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کے فوج کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں اور فوج حکومت کی تمام پالیسیوں کی حمایت کرتی ہے ،

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کے فوج کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں اور فوج حکومت کی تمام پالیسیوں کی حمایت کرتی ہے ،جمہوری حکومت ہے جو الیکشن جیت کر آئی ہے ، حکومت سنبھالی تو معاشی چیلنجز کا سامنا تھا اور راتوں رات معیشت کو ٹھیک نہیں کیا جا سکتا، ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ، آگے بڑھنے کیلئے کرپشن کا خاتمہ بہت ضروری ہے ،کورونا سے متعلق پاکستان نے بہترین فیصلے کیے ، ہم نے آنکھیں بند کر کے مکمل لاک ڈاؤن کی پالیسی نہیں اپنائی،پاکستان میں میڈیا پر کوئی قدغن نہیں ہے ،افغانستان میں اگر بدامنی ہوگی تو پاکستان بھی متاثر ہوگا۔غیر ملکی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ جمہوری حکومت ہے جو الیکشن جیت کر آئی ہے ، حکومت سنبھالی تو معاشی چیلنجز کا سامنا تھا اور راتوں رات معیشت کو ٹھیک نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو درست سمت میں گامزن کردیا ہے ، نہیں چاہتے کہ ہماری معیشت کا انحصار قرضوں پر ہو۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں کیونکہ آگے بڑھنے کے لیے کرپشن کا خاتمہ بہت ضروری ہے ۔عمران خان نے کہا کہ کورونا سے متعلق پاکستان نے بہترین فیصلے کیے ، ہم نے آنکھیں بند کر کے مکمل لاک ڈاؤن کی پالیسی نہیں اپنائی۔انہوں نے کہا کہ 20 سال برطانیہ میں رہا ہوں اس لیے جانتا ہوں کہ آزادی اظہار رائے کا کیا مطلب ہے ، پاکستان میں میڈیا پر کوئی قدغن نہیں ہے ، میرے دور میں حکومت پر سب سے زیادہ تنقید ہوئی، مجھے حکومت پر تنقید سے کوئی پریشانی نہیں لیکن ہماری حکومت کے خلاف پراپیگنڈہ کیا گیا ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت میں فوجی قیادت سے بہترین تعلقات ہیں جو ماضی میں بہتر نہیں رہے ، ہم فوج کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں اور فوج حکومت کی تمام پالیسیوں کی حمایت کرتی ہے ۔افغان امن عمل سے متعلق انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغان مسئلے کے حل کے لیے بہت کاوشیں کیں، افغانستان میں اگر بدامنی ہوگی تو پاکستان بھی متاثر ہوگا، میں کہتا رہا افغان مسئلے کا حل مذاکرات ہیں، جو افغان عوام کے لیے بہتر ہوگا وہی ہمارے لیے بھی بہتر ہوگا، بعض عناصر افغان امن عمل متاثر کرنا چاہتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں