میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گڈاپ ٹاؤن کا ملازم لانڈھی میں ڈائریکٹر سیسی تعینات

گڈاپ ٹاؤن کا ملازم لانڈھی میں ڈائریکٹر سیسی تعینات

ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

محکمہ لیبر اور محکمہ بلدیات سندھ کی جانب سے اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کی خلاف ورزی۔ گڈاپ ٹاؤن لوکل کونسل کے گریڈ 17 کے ملازم کو ڈیپوٹیشن پر محکمہ لیبر کے ماتحت ادارے سیسی میں ڈیپوٹیشن پر گریڈ 19 میں ڈائریکٹر لانڈھی ڈائریکٹوریٹ تعینات کردیا گیا جو ڈیپوٹیشن کے ساتھ او پی ایس پر بھی تعیناتی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کے پٹیشن نمبر 1202 میں واضح احکامات بھی موجود ہیں کہ افسران کی او پی ایس پر تعیناتی غیر قانونی ہے۔ حکومت سندھ کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریٹریشن نے 26 جولائی 2024 کو گڈاپ ٹاؤن، لوکل کونسل سروس کے ملازم وسیم راجہ کو محمکہ محنت میں ایک سال کے لیے ڈیپوٹیشن پر جانے کا لیٹر جاری کیا، صوبائی سیکرٹری محنت محمد رفیق قریشی نے 2 اگست کو وسیم راجہ کو اپنے محکمہ میں تعینات کرنے کے بجائے سیسی میں تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے جس کی مثال ماضی میں کبھی نہیں ملتی کہ سیکرٹری محنت ہی اپنے دستخطوں سے افسران کو ذیلی اداروں میں ڈیپوٹیشن پر تعینات کر رہے ہوں۔ کمشنر سیسی نے 4 ستمبر کو وسیم راجہ کو سیسی لانڈھی اسپتال میں ایڈمنسٹریشن آفیسر تعینات کیا جو پوسٹنگ انھیں پسند شاید نہیں آئی جس کی وجہ سے 18 ستمبر کو آرڈر نمبر 363/24 کے ذریعہ وسیم راجہ کو گریڈ 19 کی پوسٹ پر بطور ڈائریکٹر لانڈھی ڈائریکٹوریٹ تعینات کردیا گیا ہے جو ڈیپوٹیشن کے ساتھ او پی ایس پر بھی تعیناتی کے زمرہ میں آتی ہے۔ یاد رہے کہ او پی ایس پر تعیناتیوں کے حوالے سے سندھ ہائیکورٹ میں سیسی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی زیر سماعت ہے 18 ستمبر 2024 کو پٹیشن نمبر 6350/22 کی سماعت بھی ہوئی تھی۔ سپریم کورٹ نے بھی سال 2013 میں افسران کی ایک محکمہ سے دوسرے محکمہ میں او پی ایس پر تعیناتی غیر قانونی قرار دیتے ہوئے افسران کو اپنے بنیادی محکمہ میں واپس تعینات کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں