میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت نے سپریم کورٹ احکامات کی دھجیاں اڑا دیں

سندھ حکومت نے سپریم کورٹ احکامات کی دھجیاں اڑا دیں

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۴ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ حکومت نے سروسز رولز اور سپریم کورٹ کے احکامات کی دھجیاں اڑا دیں، گریڈ 19 کا جونیئر افسر ڈاکٹر ارشاد میمن 7 ماہ سے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کے عہدے پر موجود، سندھ حکومت نے 25 مارچ کو گریڈ 20 کے سینئر افسر ڈاکٹر مبین میمن کو ہٹا کر سینیارٹی لسٹ میں 459 نمبر پر موجود ارشاد میمن کو ڈی جی بنایا، 15 سے زائد گریڈ 20 کے سینئر افسران نظرانداز، تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات کی دھجیاں اڑا دیں ہیں، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کا عہدہ گزشتہ 7 ماہ سے جونیئر افسر کے حوالے ہے، سندھ حکومت نے 25 مارچ کو سروسز رولز اور عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے گریڈ 20 کے سیینئر ترین افسر ڈاکٹر مبین میمن کو ہٹا کر سینیارٹی لسٹ میں 459 نمبر پر موجود گریڈ 19 کے ڈی ایچ او مٹھی ڈاکٹر ارشاد میمن کو ڈائریکٹر جنرل سندھ کے عہدے پر مقرر کیا تھا جس سے سینئر افسران نے سخت اعتراضات کئے تھے، ملنے والی معلومات کے محکمہ صحت میں 15 سے زائد گریڈ 20 کے سینئر افسران کو نظرانداز کرکے گریڈ 19 کے ڈاکٹر ارشاد میمن کو ڈی جی کے عہدے پر بٹھایا گیا تھا، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ ہیلتھ میں دو کلرک تمام معاملات کو سنبھال رہے ہیں اور موجودہ ڈی جی ہیلتھ کے چہیتے ہیں۔ دوسری جانب سندھ حکومت کے جانب سے ڈی جی ہیلتھ کو نہ ہٹانے کے باعث سینئر افسران میں مایوسی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں