ایرانی حکومت کا تختہ اُلٹ دیں گے، ٹرمپ کے وکیل کی دھمکی
ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ ستمبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل روڈی جولیانی نے کہا ہے کہ ایران پر امریکی پابندیوں سے اقتصادی درد ہوگا جو بتدریج کامیاب انقلاب تک لے جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق روڈی جولیانی نے اپنے خیالات کا اظہار ایران حکومت مخالف تنظیم آرگنائزیشن آف ایران اینڈ امریکن کمیونٹی کے زیر اہتمام ایرانی مزاحمت سمٹ میں ذاتی حیثیت میں کیا۔انہوں نے ٹائمز اسکوئر کے ہوٹل میں لوگوں کی بڑی تعداد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے لوگوں نے یقیناً بہت کچھ برداشت کیا، اقتصادی پابندی سے نتائج سامنے آرہے ہیں، کرنسی کی قدر میں کمی ہور ہی ہے، ایسے تمام اقدامات کامیاب انقلاب کی جانب لے جائیں گے۔