میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان میں کرکٹ ٹیلنٹ کی کمی نہیں، جنوبی پنجاب میں باصلاحیت کرکٹرز کو دیکھ کر دنگ رہ گیا ‘وسیم اکرم

پاکستان میں کرکٹ ٹیلنٹ کی کمی نہیں، جنوبی پنجاب میں باصلاحیت کرکٹرز کو دیکھ کر دنگ رہ گیا ‘وسیم اکرم

منتظم
اتوار, ۲۴ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اپنے دور کے عظیم آل راؤنڈ اور سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ ٹیلنٹ کی کمی نہیں، جنوبی پنجاب میں باصلاحیت کرکٹرز کو دیکھ کر دنگ رہ گیا۔مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے آئیڈیے کا مقصد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اور بہتر کرکٹرز کو سامنے لانا تھا، لیگ اپنے مقصد میں کامیاب نظر آتی ہے ‘ اس کی وجہ سے باصلاحیت کرکٹز سامنے آئے اور انھوں نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی فتح سے ہمکنار کرانے میں اہم کردارادا کیا، اسی کے بعد ورلڈ الیون نے بھی پاکستان کا رخ کیا، وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، جنوبی پنجاب میں باصلاحیت کرکٹرز کو دیکھ کردنگ رہ گیا، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ قومی کرکٹرزاپنے طور پر بھرپورمحنت کر رہے ہیں۔پی ایس ایل میں میں اور وقار یونس فاسٹ بولنگ میں اپنی مہارتوں سے کھلاڑیوں کو روشناس کرائیں گے اوران کو رموزسیکھائیں گے، قوی امید ہے کہ ہر فرنچائز میں شامل کیے جانے والے ایمرجنگ پلیئرز مستقبل کے بہترین کرکٹرز میں شامل ہوں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں