میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
معافی مانگنے پرفریال کا شکرگزار ‘طلاق کے فیصلے پرقائم ہوں، عامر خان

معافی مانگنے پرفریال کا شکرگزار ‘طلاق کے فیصلے پرقائم ہوں، عامر خان

منتظم
اتوار, ۲۴ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

ہم طلاق کی طرف جارہے ہیں ‘ہماری اچھی بات چیت ہے، ہمیں اپنی بیٹی لمائسا کیلئے سوچنا ہوگا ‘ ٹوئٹ
پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان اہلیہ فریال مخدوم کی جانب سے معافی مانگنے کو بھی کسی خاطرمیں نہیں لائے اور کہہ دیا کہ وہ طلاق دینے کے فیصلے پرقائم ہیں۔سوشل میڈیا پر فریال مخدوم کے نام اپنے پیغام میں عامرخان نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ فریال کی جانب سے میری فیملی پرماضی میں عائد کئے جانے والے جھوٹے الزامات کلیئر کرنے پر میں ان کا شکرگزارہوںمگر میں اور فریال طلاق کی طرف جا رہے ہیںانہوں نے لکھا کہ ہماری اچھی بات چیت ہے، ہمیں اپنی بیٹی لمائسا کیلئے سوچنا ہوگا جس کیلئے میں ہمیشہ حاضر ہوں۔عامر خان نے فریال مخدوم کیلئے نیک تمنائوں کا بھی اظہار کیا۔واضح رہے گزشتہ روز فریال مخدوم نے اپنے غلط رویہ کا اعتراف کرتے ہوئے شوہر باکسر عامر کے والدین سے معافی مانگی تھی۔فریال نے ٹوئٹر پر اپنا پیغام شیئر کیا تھا کہ مجھے احساس ہو چکا ہے کہ میرا عامر کے والدین کے ساتھ رویہ درست نہیں تھا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں