میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ ہائی کورٹ نے عائشہ باوانی سے متعلق سندھ حکومت کی توہین عدالت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے خارج کردی

سندھ ہائی کورٹ نے عائشہ باوانی سے متعلق سندھ حکومت کی توہین عدالت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے خارج کردی

منتظم
اتوار, ۲۴ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

سندھ ہائی کورٹ نے عائشہ باوانی سے متعلق سندھ حکومت کی توہین عدالت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے خارج کردی۔ہفتہ کوسندھ ہائیکورٹ کے ایک رکنی بینچ کے روبرو عائشہ باوانی کالج ملکیت تنازع سے متعلق سندھ حکومت کی عائشہ باوانی ٹرسٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سندھ حکومت کی توہین عدالت کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے سندھ حکومت کے خلاف عائشہ باوانی ٹرسٹ کی توہین عدالت کی درخواست بھی خارج کردی۔ جسٹس فہیم صدیقی نے ریماکس دیئے میں حکم سنا چکا ہوں اس کیس کو مزید سننے کی ضرورت نہیں۔ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے عدالت عظمی ہی فیصلہ کرے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں