مفتی تقی سب سے بااثر مسلم شخصیت ،عمران خان مین آف دی ائیرقرار
شیئر کریں
عالمی اسلامی تنظیم رائل آل البیت انسٹی ٹیوٹ کے تحقیقی سینٹر نے سال 2020 کی دنیا بھر سے 500 بااثر مسلم شخصیات کی فہرست جاری کی ہے۔ مشرق وسطیٰ کے ملک اردن میں موجود عالمی اسلامی تنظیم کے ذیلی تحقیقی ادارے (دی رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز) کی 2020 کی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر پاکستانی عالم دین مفتی محمد تقی عثمانی ہیں۔سال 2020 کی پانچ سو بااثر مسلم شخصیات پر جاری کتاب میں وزیراعظم عمران خان کو مین آف دی ایئر قرار دیاگیا ہے، جبکہ مولانا طارق جمیل اور ملالہ یوسفزئی بھی بااثر مسلم شخصیات میں شامل ہیں۔پانچ سو بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں پہلی 50 شخصیات کا تعلق مذہبی اسکالرز اور سربراہان مملکت سے ہے جبکہ450 شخصیات سیاسی، سماجی اور میڈیا سمیت 13 زمروں سے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے ، فہرست میں عمران خان کو مین آف دی ایئر قراردیا گیا ہے ۔ دیگر پاکستانی بااثر مسلم شخصیات میں مذہبی اسکالر مفتی محمد تقی عثمانی، مولانا طارق جمیل، تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذر الرحمان، مولانا الیاس قادری اور ملالہ یوسفزئی بھی شامل ہیں۔ امریکی کانگریس کی خاتون مسلم رہنماء راشدہ تلیب کو ‘وومن آف دی ایئر’ قرار دیا گیا ہے ۔با اثر مسلم شخصیات میں ایران کے آیت اللہ خامنہ ای، ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان، ترک صدر رجب طیب اردوگان بھی شامل ہیں۔سعوی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبد العزیز، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، حزب اللہ کے سید حسن نصر اللہ، سنگاپور کی صدر حلیمہ یعقوب بھی فہرست میں ہیں۔فٹبال میں لیور پول کے فٹبالر محمد صلاح، فرانس کے سابق فٹبالر زیڈان اور کرکٹ میں ہاشم آملہ شامل ہیں۔