میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مراد سعید، علی امین گنڈاپور، حماد اظہر ، اعظم سواتی اشتہاری قرار

مراد سعید، علی امین گنڈاپور، حماد اظہر ، اعظم سواتی اشتہاری قرار

ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے میاں اسلم، علی امین گنڈا پور اور حماد اظہر کو اشتہاری قرار دے دیا۔جناح ہائوس جلائو گھیرائو کیس کی لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی۔عدالت نے سماعت کے دوران فرخ حبیب، مراد سعید اور حسان نیازی کو بھی اشتہاری قرار دیا۔لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے اعظم خان سواتی، حافظ فرحت عباس، عندلیب عباس اور واثق قیوم کو بھی اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں عظمیٰ خان، علیمہ خان کو بھی اشتہاری قرار دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں