یکطرفہ فیصلوں کے سامنے سر جھکانے کی توقع ہم سے نا رکھی جائے، مریم نواز
شیئر کریں
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ لاڈلے کو فائدہ پہنچانے کے لیے آج نئی تشریح کی گئی۔بہت ہوگیا، یکطرفہ فیصلوں کے سامنے سر جھکانے کی توقع ہم سے نہ رکھی جائے، انصاف کے ایوان بھی دھونس، دھمکی، بدتمیزی اور گالیوں کے دباو میں آ کر بار بار ایک ہی بینچ کے ذریعے مخصوص فیصلے کرتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ موجودہ سیاسی انتشار اور عدم استحکام اس عدالتی فیصلے سے شروع ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بذریعہ عدالتی فیصلہ آئین کی من مانی تشریح کرتے ہوئے مرضی کے ووٹ دینے والوں کے ووٹ نہ گننے کا حکم جاری ہوا۔ نائب صدر ن لیگ نے مزید کہا آج آئین کی نئی تشریح کی جارہی ہے تاکہ اب بھی اسی لاڈلے کو فائدہ پہنچے، جسے کل پہنچا تھا، نامنظور!۔ان کا کہنا تھا کہ اگر انصاف کے ایوان بھی دھونس، دھمکی، گالیوں کے دبا ومیں آکر بار بار ایک ہی بینچ کے ذریعے مخصوص فیصلے کرتے ہیں۔مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ اپنے ہی دیے فیصلوں کی نفی، سارا وزن ایک ہی پلڑے میں ڈال دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے یکطرفہ فیصلوں کے سامنے سر جھکانے کی توقع ہم سے نہ رکھی جائے، بہت ہوگیا!۔