تمام خطرات سے ہر قیمت پر وطن کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں،آرمی چیف
شیئر کریں
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افغان انٹرنیشنل بارڈر کے ساتھ تیزی سے باڑ کی تنصیب کیلئے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاک فوج ابھرتے ہوئے چیلنجز کے پیش نظر اپنی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے،ہم تمام خطرات سے ہر قیمت پر وطن کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیہ کے مطابق فوجی جوانوں کے ساتھ ملاقات اور عید کی مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے بری فوج کے سربراہ نے مادر وطن کے دفاع کیلئے ان کے بلند جذبوں اور غیر متزلزل عزم کی تعریف کی۔ انہوں نے بارڈر سکیورٹی کیلئے کئے گئے مثر اقدامات اور پیشہ وارانہ حربی تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ بری فوج کے سربراہ نے پاک۔افغان انٹرنیشنل بارڈر کے ساتھ تیزی سے باڑ کی تنصیب کیلئے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج ابھرتے ہوئے چیلنجز کے پیش نظر اپنی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام خطرات سے ہر قیمت پر وطن کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے علاقہ کی سماجی و اقتصادی ترقی، مواصلاتی ڈھانچہ کے فروغ، سکول، ہسپتالوں اور مقامی آبادی کی بحالی کیلئے اقدامات سمیت دیگر جاری منصوبوں کی تکمیل میں سول انتظامیہ کی معاونت کیلئے مسلسل خدمات کو بھی سراہا۔ قبل ازیں ان کی آمد پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے آرمی چیف کا خیرمقدم کیا۔