بھارت سندھ طاس معاہدہ نہیں مانتا تو پاکستان جنگ کرے گا(بلاول بھٹو)
شیئر کریں
پہلے وہ لبنان پھر یمن اور اب ایران آگئے، اگر ہم نہ بولے تو وہ ہم پر آئیں گے تو کوئی بولنے والا نہیں ہوگا
امریکا کے ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہیں،اسرائیل کی رجیم کو روکنا ہوگا ، قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال
چیٔرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خبردار کیا کہ اگر ایرانی نیوکلئیر تنصیبات پر حملے کے نتیجے میں کوئی ریڈی ایشن لیک ہوتا تو اس کا نقصان صرف ایران تک محدود نہیں رہتا، بلکہ اس کا نتیجہ پاکستان سمیت تمام پڑوسی ممالک کو بھگتنا پڑتا، امریکا کے ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہیں،پہلے وہ لبنان پھر یمن اور اب ایران آگئے، اگر ہم نہ بولے تو وہ ہم پر آئیں گے تو کوئی بولنے والا نہیں ہوگا، اسرائیل کی رجیم کو روکنا ہوگا،ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کی مذمت کرتے ہیں،بھارت سندھ طاس معاہدے پر عمل کرے یا جنگ کیلئے تیار رہے، پانی پر جنگ لڑنا پڑی تو اگلی جنگ بھی جیتیں گے، بھارت کوجنگ ، سفارت کاری اور بیانیے کے میدان میں شکست دی ہے۔قومی اسمبلی کااجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیرصدارت ہوا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ بھارت نے پہلگام دہشت گردی کے واقعہ کے بعد سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کا کہا، پانی روکنے کی دھمکی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اگر پانی روکا گیا تو ہمیں جنگ لڑنا پڑے گی، ہم جانتے ہیں ہماری افواج، ایٔرفورس بالکل تیار ہیں، اب بھارت کے پاس دو ہی آپشنز ہیں، بھارت سندھ طاس معاہدہ مان لے، اگر خلاف ورزی کرے گا تو تمام 6 دریا پاکستان کے ہوں گے۔


