میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
(سندھ بلڈنگ )لیاقت آباد میں کھوڑ سسٹم کا کالا راج

(سندھ بلڈنگ )لیاقت آباد میں کھوڑ سسٹم کا کالا راج

ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ جون ۲۰۲۵

شیئر کریں

ڈائریکٹر ضیاء اور ضیاء کالا نے رہائشی علاقوں میں کمرشل تعمیرات کی دھوم مچا دی
بی ایریا کے پلاٹ نمبر15/5 اور18/8 پر بلند عمارتوں کی خلاف ضابطہ تعمیرات
تنگ گلیوں میں ناجائز تعمیرات سے مکینوں کو مشکلات ،ڈی جی کی پراسرار چشم پوشی

سندھ بلڈنگ کھوڑو سسٹم بدعنوان افسران کی مضبوط ڈھال ڈائریکٹر سید ضیا ء کی سرپرستی میں وسطی میں ناجائز تعمیرات کی چھوٹ ضیا کالا کے حفاظتی پیکج میں لیاقت آباد بی ایریا پلاٹ نمبر 18/5 اور 18/8 پر بلند عمارتیں انہدام سے محفوظ رکھنے کی ضمانت کے ساتھ تعمیر علاقہ مکین مشکلات سے دوچار،جرأت سروے کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج کھوڑو سسٹم بدعنوان افسران کے لئے مضبوط ڈھال ثابت ہو رہا ہے ڈائریکٹر سید ضیا کی سرپرستی میں وسطی میں ناجائز تعمیرات کی مکمل چھوٹ دی جارہی ہے اسوقت بھی لیاقت آباد بی ایریا کے پلاٹ نمبر 15/5 اور 18/8 کے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات بدنام زمانہ بھتہ خوری کے مقدمے میں نامزد ملزم ضیا کالا کے حفاظتی پیکج میں انہدام سے محفوظ رکھنے کی ضمانت کے ساتھ جاری ہیں جرآت سروے میں یہ بات دیکھنے میں آئی ہے کہ تنگ گلیوں میں بلند عمارتوں کی تعمیر سے علاقہ مکین مشکلات سے دوچار ہیںسروے پر موجود نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے دانش نامی شخص کا کہنا ہے کہ خلاف ضابطہ تعمیرات کی روک تھام کو ممکن بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں کراچی میں جاری ناجائز تعمیرات پر موقف لینے کے لئے جرآت سروے ٹیم کی جانب سے ڈی جی اسحاق کھوڑو سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ ممکن نہ ہو سکا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں