پاکستان کے اثاثے گروی رکھنے کی اجازت کس نے دی ،مریم نواز
شیئر کریں
پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے وزیر اعظم کو کم کپڑے پہننے کی بات پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی بات مجرمانہ سوچ کی عکاس ہے، کیا موٹر وے پر خاتون کا ریپ غلط کپڑے پہننے سے ہوا ،عمران خان کے بیان سے ریپسٹ کو حوصلہ ملے گا،مجرم کو نہیں مظلوم کو ذمے دار قرار دینے والی ایسی سوچ سے پاکستان کو آزادی چاہیے، عمران خان ایٹمی طاقت کا کسٹوڈین نہیں ،آپ کشمیر کا سودا کر کے آئے ہیں، کشمیر کا نام نہ لیں،پاکستان کے اثاثوں کو گروی رکھنے کی اجازت کس نے دی ؟، مافیاز اور قاتلوں کو نوازنے کیلئے قرضے لیئے، شرم آنی چاہیے ،نواز شریف کی لندن سے پاکستان واپسی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ‘وہ بہت جلد آئیں گے، آپ ضمانت دیں کہ انہیں انصاف ملے گا اور ان قاتلوں کے ہاتھوں سے ان کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا، میں شام کی فلائیٹ سے انہیں واپس بلالوں گی’۔۔ بدھ کو ہائی کورٹ کے باہر مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجرم کو نہیں مظلوم کو ذمے دار قرار دینے والی ایسی سوچ سے پاکستان کو آزادی چاہئے، عمران خان نے پست سوچ کی عکاسی کی۔انہوں نے کہا کہ سنا تھا کہ آپ خواتین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، وزیرِ اعظم کی بات سے زیادتی کے شکار بچوں کے والدین کو بہت تکلیف پہنچی ہو گی، یہ بہت بری سوچ ہے، اس کا خاتمہ بہت ضروری ہے، اس شخص نے اتنی عجیب بات کی ہے، اسے کیا نام دوں؟نائب صدر نون لیگ نے کہا کہ یہ عوام کے منتخب وزیرِ اعظم نہیں، انہیں چوری کے ذریعے مسلط کیا گیا ہے، عمران خان کا خواتین کے کپڑوں کو ریپ سے جوڑنا ان کی ذہنیت ہے، عمران خان کے بیان سے ریپسٹ کو حوصلہ ملے گا، چھوٹے بچوں کے ساتھ جو ریپ کے واقعات ہوئے کیا وہ بھی ان کے ڈریس کی وجہ سے ہوئے؟انہوں نے کہا کہ عمران خان ایٹمی طاقت کا کسٹوڈین نہیں ہے، ایٹمی طاقت کے لیے عوام نے بہت قربانیاں دی ہیں، ایٹمی دھماکے کا سہرا نواز شریف کے سر ہے، آپ کشمیر کا سودا کر کے آئے ہیں، کشمیر کا نام نہ لیں، پاکستان کا ایٹمی پروگرام ملک کی حفاظت کا ضامن ہے، اذپ ملک کو قرضوں میں لے گئے ہیں اور ایک اینٹ نہیں لگا سکے۔