میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بین الصوبائی گروہ کے چار کارندے گرفتار

بین الصوبائی گروہ کے چار کارندے گرفتار

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۴ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

پولیس نے تالہ توڑ کارروائیاں کرنے والے گروہ کے چار ملزمان کو حراست میں لے لیا، ملزمان اس سے قبل پنجاب میں بھی وارداتیں کرچکے ہیں اورنگی ٹائون میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کارروائی کرکے 4 مفرورملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کا تعلق تالا توڑ گروہ سے ہے، صرافہ بازار میں چوری کی وارداتیں کرتے تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملزمان کراچی سے پہلے پنجاب میں بھی کارروائیاں کرتے رہے ہیں اور پنجاب پولیس کو مطلوب ہیں۔اس کے علاوہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون سیکٹر ساڑھے11 میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، فائرگ سے دو افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کو ڈاکوں نے ڈکیتی میں مزاحمت کرنے پر زخمی کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں