میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قومی شناختی کارڈ سے محروم افراد کی ویکسی نیشن بڑا چیلنج ہے، اسد عمرکا اعتراف

قومی شناختی کارڈ سے محروم افراد کی ویکسی نیشن بڑا چیلنج ہے، اسد عمرکا اعتراف

ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے اعتراف کیا ہے کہ ملک میں رہائش پذیر وہ افراد جن کے پاس قومی شناختی کارڈ نہیں ان کی ویکسینیشن ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ایسے افراد کی ویکسینیشن کے لیے طریقہ کار وضع کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ایک انٹرویو میں اسد عمر نے کہاکہ جوافراد اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے پاس رجسٹرڈ ہیں اور ان کے پاس پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ ہے ان کا معاملہ فورم میں زیر غور آیا اور انہیں ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ میں اس پوزیشن میں نہیں ہوں کہ ان کے لیے پالیسی کا اعلان کردوں جو ملک میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ہیں کیوں کہ ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے انہیں تسلیم کر کے ویکیسن لگانا عجیب بات ہوگی۔مزید یہ کہ جن کے پاس قومی شناختی کارڈز موجود ہیں انہیں ویکسین لگانا ہماری ترجیح ہے اور اس کے بعد ہم ان کی جانب بڑھ سکتے ہیں جن کے پاس شناختی کارڈ نہیں ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں