کومل رضوی نے سوشل میڈیا پر شادی کی تصاویر شیئر کر دیں
ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ اپریل ۲۰۲۳
شیئر کریں
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و گلوکارہ کومل رضوی نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ کومل رضوی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی شادی اور ڈھولکی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔تصاویر میں کومل رضوی کو شادی کے سْرخ عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کے دولہا نے سفید رنگ کی شیروانی زیب تن کر رکھی ہے۔سوشل میڈیا پر اداکارہ کی شادی کے خوب چرچے ہورہے ہیں کومل رضوی امریکہ میں مقیم سلیکون ویلی کے بزنس ٹائیکون ملین ڈالر کمپنی کے سی ای او اور شریک بانی ایس علی اْپل سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوکر نئی زندگی کا آغاز کر چکی ہیں۔