سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی قرعہ اندازی پانچ اپریل کو ہوگی
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ مارچ ۲۰۲۳
شیئر کریں
سر کاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں پر قرعہ اندازی پانچ اپریل کو ہوگی۔تفصیلات کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں 14 بنکوں میں جمع کرائی جا رہی ہیں۔ سرکاری حج اسکیم کے تحت 22 مارچ تک 26 ہزاردرخواستیں موصول ہوئیں۔رمضان المبارک کے دوران بنک صبح نوبجے سے دن دوبجے تک حج درخواستوں پر پبلک ڈیلنگ کریں گے جب کہ جمعہ کو بنکوں کے اوقات کار صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دن ایک بجے تک ہوں گے ۔سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31مارچ ہے۔