میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فزکس اور فطرت کا ملاپ، معلق آتشیں پتھر

فزکس اور فطرت کا ملاپ، معلق آتشیں پتھر

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

پولینڈ کی ایک کمپنی نے ایک عجیب و غریب شے بنائی ہے جسے ہم سائنس اور فطرت کا ایک ملاپ قرار دے سکتے ہیں۔ یہ حقیقی پتھرہے جو ایک بڑے پتھر سے فاصلے پر رہتے ہوئے سپرکنڈکٹر کی طرح گھومتا رہتا ہے۔ اسے آگ لگاکر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔اسے ’مائکونوس لیوائٹیٹنگ فائراسٹون‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹا سا آتش داں ہے جو فطرت اور طبعیات کے ملاپ سے بنایا گیا ہے۔ اسے بنانے والے نے پتھر،آگ، اور ہوا جیسے عناصر کو مدِ نظررکھا ہے۔ تاہم اس کا بیرونی خول مکمل طور پر پتھریلا ہے جبکہ اندربرقی سرکٹ اور ایندھن بھرا ہے جو پتھر کو نیلے شعلے سیبھڑکاتا ہے۔دوپتھروں کے درمیان مقناطیسی قوت موجود ہے جس سے چھوٹا پتھر بڑے پتھر پر معلق ہوکر گھومتا رہتا ہے۔ اسے یوگا کی مشقوں اور مراقبے کا پرسکون ماحول بنانے کیلئے خاص طور بنایا گیا ہے۔ اسے بنانے والوں کا اصرار ہے کہ صرف 15 منٹ تک اسے پاس رکھنے مزاج پر اچھا اثر پڑتا ہے دن بھر کی تھکاوٹ دورہوسکتی ہے۔ بصورتِ دیگر یہ ایک شوپیس اپنی جگہ پر موجود ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں