میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نئی تقرریوں سے متعلق کیس، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کاسماعت سے انکار

نئی تقرریوں سے متعلق کیس، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کاسماعت سے انکار

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۴ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

ایم کیو ایم پاکستان کی سندھ میں نئی ملازمتوں پر تقرری سے متعلق درخواست پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ نے سماعت سے انکار کر دیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے سندھ میں نئی ملازمتوں پر تقرری سے متعلق درخواست سماعت کے لیے جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ کو ارسال کردیا۔ ایم کیوایم پاکستان کے وکیل طارق منصور نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔ ایم کیوایم کے وکیل نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی ایم شیخ پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے تھے۔ گزشتہ سماعت میں طارق منصور ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس کی عدالت میں ان سے تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں